ورلڈ ٹی 20 سے محرومی کے بعد اسامہ میر کےانگلینڈ میں کھیلنے پر پابندی عائد

May 30, 2024 | 12:29:PM
ورلڈ ٹی 20 سے محرومی کے بعد اسامہ میر کےانگلینڈ میں کھیلنے پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ورلڈ ٹی 20 سے محرومی کے بعد اسامہ میر کے انگلینڈ میں کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی ۔

پی سی بی نے اسامہ میر کو ٹی 20 ورلڈکپ سے نکالنے کے بعد انگلینڈ کے ٹی 20 بلاسٹ سے بھی محروم کردیا ہے۔اسپنر کو این اوسی دینے سے انکار سامنے آیاہے۔

اسامہ میر نے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ گزشتہ سال جو سنٹرل کنٹریکٹ سائن کیا تھا اس کے مطابق ان کو پی ایس ایل کے ساتھ دیگر دو غیر ملکی لیگز کی اجازت تھی۔اسامہ میر چونکہ 2 لیگز کھیل چکے،اب ان کا وورسٹر شائر سے ٹی 20 بلاسٹ معاہدہ ہونے کے باوجود ختم کرنا پڑا ہے۔

پچھلے سیزن میں میر وورسٹر شائر کے لیے اپنے 11 میچوں میں اسامہ میر نے 6 اننگز میں 162.96 کے اسٹرائیک ریٹ سے 132 رنز بنائے، اور 16.89 کی رفتار سے 19 وکٹیں لیں۔ ان کی جگہ لیگ اسپنر ہیڈن والش کو شامل کیا گیا ہے، جو ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز کے پانچ ریزرو میں سے ایک ہیں۔