علی گل ملاح کا وزن کم کرنے کا مشورہ،درِفشاں سلیم نےسنجیدہ لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ درِفشاں سلیم نے ساتھی فنکار علی گل ملاح کی جانب سے وزن کم کرنے والے مشورے پر عمل کرنا شروع کردیا۔
درِفشاں سلیم ان دنوں پاکستانی شوبز انڈسٹری پر راج کر رہی ہیں اور اسکی خاص وجہ ان کی حقیقت پسند اداکاری کے علاوہ ان کا آسمان چھوتا حسن بھی ہے جبکہ اداکارہ کے حالیہ ڈرامہ سیریل "عشق مرشد " نے چار چاند لگا دیے ہیں۔
چند روز قبل "عشق مرشد" میں مزاحیہ کردار نبھانے والے اداکار علی گل ملاح نے ساحر لودھی کے ٹاک شو میں شرکت کی جہاں ان سے پوچھا گیا کہ وہ درِفشاں کو کیا مشورہ دینا چاہیں گے؟ اس سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ "درِفشاں اچھی ہیں لیکن انہیں چاہئے کہ اپنا وزن تھوڑا کم کریں"۔
علی گل ملاح کے اس جواب نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑدی اور سوشل میڈیا صارفین علی گل ملاح کو تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے جبکہ بعض ان کے موقف سے اتفاق کرتے بھی دکھے،اس مشورے کے بعد درِ فشاں سلیم کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوب کھاتے پیتے ہوئے چند تصویریں شیئر کی گئی تھیں جبکہ اب معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ نے وزن زیادہ ہونے کے سبب اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو سنجیدہ لے لیا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ اکثر اوقات ہی وزن زیادہ ہونے کے سبب تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کیمیکل سے پکا آم خطرناک،ماہر اجناس نے خبردار کردیا
سوشل میڈیا پر جاری و ساری بحث کے دوران درِفشاں نے ایک پوسٹ جاری کی جس میں وہ برنچ کرتی نظر آئیں،مداحوں نے اس پوسٹ کو درِفشاں کی جانب سے باڈی شیمنگ پر جوابی وار قرار دیا کہ انکو تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور وہ دبلی دکھنے کیلئے کھانا کھانا نہیں چھوڑ سکتیں۔
اب اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک نئی تصویر بطور سٹوری جاری کی ہے جس میں وہ پُرعزم انداز میں ورزش کرتی نظر آرہی ہیں،درِفشاں کی جانب سے جاری کی گئی تصویر میں وہ ورک آؤٹ کرتی نظر آرہی ہیں اور اس کے لیے اپنا بیلنس برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
سٹوری میں دو تصاویر کا کلاج دیکھا جاسکتا ہے جن میں سے ایک میں درِفشاں مسکرا رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ سنجیدہ کھڑی ہیں،ان تصاویر میں درِفشاں سلیم نے ’دا چلی اسٹور‘ کی شرٹ اور ٹراؤزر پہنا ہوا ہے جبکہ زلفوں کو کس کر باندھ رکھا ہے۔
بعض سوشل میڈیا صارفین درِفشاں کی وزن کم کرنے کی کوشش کو پسند کر رہے ہیں جبکہ متعدد کا کہنا ہے کہ درِفشاں جیسی ہیں ویسی ہی حسین لگتی ہیں۔