پھلوں کے بادشاہ آم کو کھانے کے حیران کن فوائد

May 30, 2024 | 14:07:PM

Read more!

(24 نیوز) موسم گرما کے ساتھ ہی بازاروں میں آموں کا ڈھیر لگ جاتا ہے جن کو دیکھ کر ہی منہ میں پانی بھر جاتا ہے،آم کو پھلوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کا ذائقہ ایسا ہوتا ہے کہ جتنا بھی کھا لیں دل نہیں بھرتا۔مگر کیا اس پھل کو کھانے سے صحت کو بھی کوئی فائدہ ہوتا ہے یا نہیں؟

مارننگ شو "مارننگ وِد فضا"  میں آم کے فوائد کی بات کی گئی  جس میں انہوں نے بتایا کہ پورے پاکستان میں جن کو بال گرنے کا مسئلہ ہے وہ آم کھائیں آم اللہ تعالیٰ کی وہ نعمت ہے جس میں بھرپور وٹامن سی ہے جس سے آپ کی اسکن نکھر جاتی ہے،آم آپ کے چہرے ، چہرے کے گلو ، آپ کی خوبصورتی کیلئے انتہائی مفید ہے ،اگر آپ کو جوان نظر آنا ہے تو آم کا استعمال کریں۔

 انہوں نے مزید بتایاکہ جو لوگ بال گرنے کی وجہ کسی وائرس یاکسی بیماری (Disease) کو قرار دیتے ہیں یہ سب فضول باتیں ہیں آم کھائیں اپنی غذا اچھی کریں اور مختلف بیماریوں سے بچیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ  مجھے بڑی حیرت سے کہنا پڑا کہ شوگر کے بارے میں نے جب  لوگوں سے سنا کہ ذیابیطس یا 'شوگر'کے مریض آم نہیں کھا سکتے تو  میں نے مطالعہ (Study) کیا کہ جن لوگوں کی شوگر نارمل ہے وہ آم کھاسکتے ہیں مگر زیادہ مقدار میں نہیں بلکہ تھوڑا سا کھائیں مگر ذیابیطس کے مریض آم کھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیمیکل سے پکا آم خطرناک،ماہر اجناس نے خبردار کردیا

میزبان فضا علی نے مزید بتایا کہ حاملہ (Pregnant )خواتیں کیلئےآم انتہائی مفید ہے،ان میں منرلز ، وٹامنز  کی مقدار زیادہ ہے اسی لئے حاملہ عورتوں کو ضرور استعمال کرنا چائیے کیونکہ یہ خون بنانے میں مدد دیتا ہے۔

اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ وزن بڑھانے کیلئے بھی آم بہت فائدہ مند ہے،جو لوگ بہت ہی پتلے ہوں اگر وہ آم کا استعمال کریں تو خوبصورت نظر آئیں گے ۔

مزیدخبریں