سونا فی تولہ 1500 روپے سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر،ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 1286 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 790 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 17 ڈالرز کم ہو کر 2335 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان،ڈالر کتنے کا ہو گیا؟انٹر بینک سے بھی خبر آ گئی