کراچی کے 3 اضلاع سمیت کوئٹہ اور کوہاٹ کی سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق

May 30, 2024 | 15:15:PM

(بابر شہزاد ترک)پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے 3 اضلاع سمیت کوئٹہ اور کوہاٹ  کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر 39 اضلاع کے 153 سیمپلز پولیو پازیٹو  نکلے ہیں،5 اضلاع سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلنگ 9 تا 15 مئی ہوئی تھی۔

 ذرائع وزارتِ صحت  کے مطابق   کراچی ایسٹ راشد منہاس روڈ، مچھر کالونی کی سیوریج پولیو پازیٹو ، سنٹرل حاجی مرید گوٹھ کی سیوریج  اور کراچی ایسٹ، سنٹرل کی سیوریج میں بھی  پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سولر پینلز سے متعلق بڑی پابندی کا اعلان

 ذرائع وزارتِ صحت  کے مطابق  کوئٹہ کے علاقہ طاؤس آباد کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے،کوئٹہ کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق چمن سے ہے، کوہاٹ کے علاقہ فقیر آباد کی سیوریج پولیو وائرس سے متاثرہ ہے جبکہ کوہاٹ کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق پشاور سے ہے۔

مزیدخبریں