مختلف مقامات پر آگ بھڑکنے سے لاکھوں درخت خاکستر، امدادی کارروائیاں جاری

May 30, 2024 | 15:38:PM
مختلف مقامات پر آگ بھڑکنے سے لاکھوں درخت خاکستر، امدادی کارروائیاں جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاروق احمد، روزینہ علی ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ ہلز، لوئر دیر میں چکدرہ کے جنگلات، طورخم بارڈر سے ملحقہ پہاڑی سلسلے سمیت مختلف مقامات پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی، بعض مقامات پر آج صبح سے اور بعض پر رات سے بھڑک رہی ہے، محکمہ جنگلات اور ریسکیو اہلکار آگ پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہیں۔

لوئر دیر میں چکدرہ کے جنگلات میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اگ بھڑک اٹھی، کروڑوں کے درخت جل کر خاکستر  ہو گئے، ریسکیو 1122 لوئر دیر اور ملاکنڈ کے ٹیمیں گزشتہ رات سے مسلسل آگ بجھانے میں مصروف ہیں، آگ پہاڑی سلسلے پر پھیلی ہوئی ہے، تیز ہواؤں، بھڑکتے شعلوں اور تیز تپیش کے باوجود ریسکیو اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے تمام ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں، آگ بے قابو ہونے کیوجہ سے ہیلی کاپٹر کی خدمات لینی پڑی، ہیلی کاپٹر  بھی آگ بھجانے کے عمل میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز سے متعلق بڑی پابندی کا اعلان

ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال کی ہدایت پر ریسکیو 1122 لوئر دیر ، ملاکنڈ اور سوات  کی 100 سے زائد ٹیمیں  پہنچ گئیں ہیں، محکمہ جنگلات کے اہلکار بھی آگ بھجانے کے لیے پہنچ چکے ہیں۔

علاوہ ازیں طورخم بارڈر کے  قریب مادے ناؤں  کے پہاڑ میں صبح سے آگ لگ گئی ہے، آگ لگنے کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہوسکی، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ کے پہاڑوں پر ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی ہے، آگ مارگلہ ہلز میں گولڑہ اور نورپور رینج میں لگی ہے، سی ڈی اے کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

کوٹلی کی تحصیل چڑہوئی ،بڈیاں کس ،چہاولہ کے جنگلات میں بھی آگ لگ گئی، آگ سے چڑہوئی کے جنگلات خاکستر ہو گئے، آگ کے دھواں کیوجہ سے پورے علاقہ میں سانس لینا مشکل ہو گیا، آگ کے بھڑکتے شعلوں کے باعث قریبی آبادی کو خطرہ لاحق ہو گیا۔

کھاریاں پبی فاریسٹ میں بھی آگ لگ گئی، آگ نے 4 ایکڑ جنگل کو لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو 1122 کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، اے سی کھاریاں اور اے سی سرائے عالمگیر موقع پر موجود ہیں، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، ڈی سی گجرات نے وقوعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

حضرومیں افغان پناہ گزین کی جھگیوں میں آتشزدگی کا واقع پیش آیا، آگ نے دو درجن سے زائدجھگیوں کواپنی لپیٹ میں لےلیا، ریسکیو 1122 کاعملہ موقع پرآگ بجھانے میں مصروف ہیں، آتشزدگی سےتمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔

ادھر  لالہ موسٰی میں ایک 08 مرلہ سنگل سٹوری مکان میں چار کمرے تھے ان کمروں میں بھی نامعلوم وجہ سے آگ لگ گئی جس میں 06 لوگ آگ کی لپیٹ میں آ کر جھلس گئے، ان متاثرہ لوگوں میں 02 بچے ایک 08 سالہ بچی اور ایک 06 سالہ بچہ موقع پر جاں بحق ہو گئے، ایک 60 سالہ آدمی مکمل طور پر جل گیا اس کو ریسکیو سٹاف کی جانب سے تشویشناک حالت میں ٹرامہ سنٹر لالہ موسٰی شفٹ کر دیا گیا، ان میں سے 03 لڑکے 17 سالہ ، 16 سالہ اور 12 سالہ پرائیویٹ گاڑی میں ریسکیو سٹاف کے پہنچنے سے پہلے ہی ٹرامہ سنٹر لالہ موسٰی شفٹ ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 10 جون کو پیش کیے جانے والے بجٹ میں ایف بی آر کا ٹیکس ہدف کتنا ہو گا؟ جان آپ بھی دنگ رہ جائیں

کنڈیارو کے نواحی علاقے میں 2 مزدوروں کے گھروں کو اچانک آگ لگ گئی، بستر ،کپڑے،فرنیچر اور اناج سمیت تمام سامان جل گیا، متاثرین نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر پایا۔