کام نہ ہونے پروزیر کا سر بھی پھوڑا جائے یا نہیں؟ پی ٹی آئی کارکن نے وزیراعلیٰ کو وارننگ دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن اور پشاور کے نائب صدر ندیم اتمان خیل نے وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ورکر کا کام نہیں ہوگا تو کوئی وزیر آفس میں کام نہیں کرے گا۔
ندیم اتمان خیل کا وزیرصحت کے دفتر سے جاری ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے کہا کہ پارٹی کا سینئر ورکر ہوں، ایک ہفتے سے وزیرصحت کے دفتر میں آکرخوار ہورہا ہوں، حلقے کے عوام کے کام لے کر آتا ہوں لیکن کوئی کام نہیں ہورہا۔
ندیم اتمان خیل کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ کوئی افسر رشوت لیتا ہے اور کام نہیں کرتا تو پتھر اٹھا کراس کا سر پھوڑیں؟علی امین گنڈاپور سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کوئی وزیر ورکر کا کام نہ کرے تو اس کے ساتھ کیا رویہ اختیار کیا جائے؟
یہ بھی پڑھیں:آذربائیجان کے کشمیر پر مسلسل موقف کو سراہتے ہیں:اسحاق ڈار
انہوں نے مزید کہا کہ کیا وزیر کا سر بھی پھوڑا جائے یا نہیں، کیا وہ اس سے بالاتر ہے؟ وارننگ دے رہا ہوں اگر ورکر کا کام نہیں ہوگا تو کوئی وزیر آفس میں کام نہیں کرے گا۔