سوشل میڈیا تیزی سے خبروں کیلئے روایتی ذرائع کی جگہ لے رہا ہے: آئی پی او آر سروے

May 30, 2024 | 16:59:PM
سوشل میڈیا تیزی سے خبروں کیلئے روایتی ذرائع کی جگہ لے رہا ہے: آئی پی او آر سروے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سوشل میڈیا تیزی سے خبروں کے لئے روایتی میڈیا کی جگہ لے رہا ہے، سوشل میڈیا بروقت اور فوری طور پر واقعات رپورٹ کرنے کا آسان ذریعہ ہے، پاکستان میں کتنے فیصد لوگ خبروں کے لئے روایتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر انحصار کرتے ہیں، آئی پی او آر سروے میں حیران کن حقائق سامنے آ گئے۔

پی ٹی آئی بیانیہ دینے میں کیوں کا مطلب ہے اور روایتی سیاستدان اس میں کیوں ناکام ہیں، وجہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے ویوورز کو ٹارگٹ کرتی ہے، نیشنل میڈیا پر تو پی ٹی آئی موجود ہے ہی لیکن ان کی توجہ زیادہ سوشل میڈیا پر ہے، روایتی سیاستدانوں کا انحصار مین سٹریم میڈیا، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر ہے مگر انہیں اپنا بیانیہ بنانے میں خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں: 10 جون کو پیش کیے جانے والے بجٹ میں ایف بی آر کا ٹیکس ہدف کتنا ہو گا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں

پی ٹی آئی پراپیگنڈے کے ذریعے نفرت بیچتی اور الزامات لگاتی ہے اور یہ ضرورت بھی محسوس نہیں کرتی کہ اس کے ساتھ شواہد اور ثبوت رکھے جائیں، پراپیگنڈہ منفی کیسے بن جاتا ہے اس حوالے سے ایک سروے سامنے آیا ہے، اس سروے کے مطابق پاکستان میں روایتی میڈیا جس میں ٹی وی، اخبارات اور ریڈیو شامل ہے، ملک کے 38 فیصد لوگ خبروں کے لئے ان پر انحصار کرتے ہیں جبکہ 41 فیصد لوگ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام وغیرہ پر توجہ دیتے اور اس پر یقین کرتے ہیں۔

شہری علاقوں میں صورت حال یہ ہے کہ 32 فیصد لوگ روایتی میڈیا اخبارات، ٹی وی اور ریڈیو پر انحصار کرتے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر یہ تعداد 47 فیصد ہے، دیہی علاقوں میں یہ صورت حال بالکل الٹ ہے، یہاں 45 فیصد روایتی میڈیا اور 33 فیصد سوشل میڈیا پر انحصار کرتے ہیں، پراپیگنڈہ اور فیک نیوزاور بیانیہ سب سے زیادہ کم عمر لوگوں کو متاثر کرتا ہے کیونکہ 18 سے 35 سال کے لوگوں کا سوشل میڈیا پر انحصار 59 فیصد سے زیادہ ہے جبکہ ٹی وی، اخبارات اور ریڈیو پر انحصار 28 فیصد ہے۔

اگر دوسری جانب جائیں اور 50 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کا خبر کے لیے مختلف ذرائع پر انحصار دیکھیں تو 57 فیصد لوگ ٹی وی اور اخبارات پر انحصار کرتے ہیں جبکہ 17 فیصد لوگ سوشل میڈیا پر انحصار کرتے ہیں۔

سروے میں شامل افراد کا 69فیصد لوگ انٹر نیٹ استعمال کرتے جبکہ 35 فیصد بالکل استعمال نہیں کرتے۔ جبکہ جو لوگ انٹر نیٹ استعمال کرتے ہیں ان میں 89 فیصد موبائل فون پر انٹرنیٹ استعمال کتے ہیں اور جب آپ موبائل فون استعمال کرتے ہیں تو آپ سوشل میڈیا  پلیٹ فارمز استعمال کرنے پر مجبور ہیں اور جہاں45 فیصد لوگ خبروں کے لیے فیس بک استعمال کرتے ہیں۔

سروے کے مطابق 21 فیصد خبروں کے لیے یوٹیوب، 12 فیصد ٹک ٹاک، 10 فیصد ویٹس ایپ اور 2 فیصد لوگ ٹویٹر پر انحصار کرتے ہیں۔