آپ اتنے چھکے کیوں کھارہے ہیں؟ مداح کا شاداب خان سے سوال

May 30, 2024 | 17:16:PM
آپ اتنے چھکے کیوں کھارہے ہیں؟ مداح کا شاداب خان سے سوال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں مصروف  ہے جس کا چوتھا اور آخری میچ آج کھیلا جائیگا ، جس میں 2 میچ بارش کی نذر ہو گئے  لیکن ایک میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی تھی۔

انگلینڈ کیخلاف دوسرے میچ  میں شاداب خان کو 4 اوورز میں 55 سکور پڑا  جو کہ سب سے زیادہ تھا ، جس کے بعد مداحوں نے ان کی گیند بازی پر تنقید شروع کر دی اور اب ایک ویڈیو بھی سامنے  آئی ہے جس میں خاتون مداح ان سے سوال پوچھتی ہے کہ آپ اتنے چھکے کیوں کھا رہے ہیں ؟ جس پر شاداب خان نے کوئی جواب نہ دیا لیکن تھوڑے توقف کے بعد  خاتون مداح دوبارہ گویاں ہوئیں کہ فارم میں واپس آجائیں ۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل