(24 نیوز) گوادر میں 20 دن سے سمندر میں بھٹکنے والے 17 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ 3 افراد بھوک اور پیاس کی شدت سے جان کی بازی ہار گئے۔
ڈی سی گوادر حمود الرحمان کے مطابق غیر قانونی طور پر مسقط جانے کی کوشش کے دوران 20افراد سمندر میں بھٹک گئے، یہ افراد کشتی خراب ہونے کے باعث سمندر بھٹکے، بھٹکنے کے باعث ان میں سے 3 افراد بھوک کی وجہ سے ہلاک ہوئے، مقامی ماہی گیروں نے بھٹکے ہوئے افراد کو ریسکیو کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، مطالبات سامنے آ گئے
ڈپٹی کمشنر گوادر کا مزید کہنا ہے کہ 3 ہلاک شدہ افراد کو ان کے ساتھیوں نے سمندر میں پھینک دیا تھا، 20 دنوں سے یہ لوگ سمندر میں بھوکے اور پیاسے بھٹک رہے ہیں، بچ جانے والے افراد نے ماہی گیروں کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ سمندر میں بھٹکنے والے افراد کا تعلق کس علاقے سے ہے اس بارے ابھی تک کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔