ڈالر مہنگا، روپے نے دیگر کرنسیوں کو رگڑا لگادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف ملک) درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں مزید کمی ہوگئی ،انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر 278.40 روپے سے بڑھ کر 278.50 روپے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوکر 279 روپے 49 پیسے پر آگیا، روپے نے ڈالر کے مہنگا ہونے کا غصہ دیگر کرنسیوں پر نکال لیا،یورو 1.40 روپے کمی سے 300.66 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 1.42 روپے سستاہوکر 353.62 روپے کا ہوگیا ،امارتی درہم 75.99 روپے پر برقرار رہا سعودی ریال ایک پیسہ بڑھ کر 74.20 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں : احمد فرہاد پر کس جرم کا مقدمہ درج کیا گیا ؟
پاکستان سٹاک ایکسچینج کی بات کریں تو سٹاک مارکیٹ میں دن بھر اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام ہوا، 100 انڈیکس 41 پوائنٹس اضافے سے 74 ہزار 878 کی سطح پر بند ہوا ، آج 14 ارب روپے مالیت کے 41 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔