ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی

May 30, 2024 | 19:10:PM

(روزینہ علی)پاکستان میں گزشتہ کئی روز سے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری ہے، پسینے سے شرابور شہریوں کو محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنائی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں کل رات گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔

خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے ،  تاہم کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، سوات، چترال، دیر، ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے کا امکان ہے ، تاہم  شام /رات کے اوقات میں چکوال، راولپنڈی، اٹک، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین اورسرگودھا میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ، مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع  ہے ۔
   بلوچستانکے بیشتر اضلاع میں موسم شد ید گرم رہے گا جبکہ جنوب مغر بی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان  ہے ، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شد ید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا ، اس دوران جنو بی اضلاع میں تیزہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان  ہے ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔

آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: جیکب آباد،51، لسبیلہ 50، دادو، سبی، تربت، موہنجوداڑو 49، خیر پور، لاڑکانہ، بہاولنگر48، حیدرآباد، قصور، رحیم یار خان، سکھر، بہاولپور، بھکر، جوہر آباد، خانیوال، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، پڈعیدن، روہڑی، نورپور تھل میں 47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :غیرقانونی طریقے سے مسقط جانے کا مشن،20 دن سے بھوکے پیاسے 20پاکستانی ریسکیو

مزیدخبریں