بانی پی ٹی آئی جھوٹا بیانیہ بنانے کے ماہر ،ان جیسی سہولیات شاہد ہی کسی کو ملی ہوں ،طلال چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر طلال چودھری نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی جھوٹا بیانیہ بنانے کے ماہر ہیں،بانی پی ٹی آئی جیسی سہولیات شاہد ہی کسی کو ملی ہوں ،بانی پی ٹی آئی واحد قیدی ہے جس کے پاس 7 کمرے ہیں۔
طلال چودھری کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مخالفین کو قید میں رکھا ،بانی پی ٹی آئی تاریخ کے سب سے پرتعیش قیدی ہیں،بانی پی ٹی آئی جھوٹ کہتے ہیں کہ وہ قید تنہائی میں ہیں،عالمی میڈیا کو ایک انٹرویو دیا گیا انہوں نے بغیر تصدیق کے چھاپ دیا،عالمی میڈیا کو اس کی تصدیق کرلینی چاہے تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مفت بجلی کی فراہمی،صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی