(زاہد اقبال رانا) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے مبین عارف کے گودام اور فیکٹری کی بجلی کاٹ دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گیپکو نے رکن قومی اسمبلی مبین عارف کی فیکٹری کی بجلی منقطع کر دی ہے، گیپکو ٹیم نے پولیس کے ہمراہ سیالکوٹ بائی پاس پر واقعہ گودام اور فیکٹری پر چھاپہ مارتے ہوئے کارروائی کی، گیپکو حکام کا کہنا ہے کہ کارپوریشن کی درخواست پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ، ایم این اے مبین کے والد عارف جٹ 2 کروڑ 60 لاکھ کے نادہندہ ہیں، محکمہ کارپوریشن کی درخواست پر بجلی منقطع کی گئی ہے ،ترجمان مبین عارف کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ سے سٹے لے رکھا ہے پھر بھی سیاسی مداخلت پر ہمارے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :5 دن لگاتار بارش ، سلسلہ کب سے شروع ہو گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا