حیدر آباد؛ گیس سلنڈر دھماکوں میں 2افراد جاں بحق، 51زخمی

May 30, 2024 | 19:28:PM
حیدر آباد؛ گیس سلنڈر دھماکوں میں 2افراد جاں بحق، 51زخمی
کیپشن: گیس سلنڈر دھماکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حیدر آباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں ہونے والے دھماکوں میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 51زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہو گیا،پہلے دھماکے کے بعد مزید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔متعدد سلنڈرز دھماکے سے پھٹنے کے بعد دکان کے اوپر قائم گھر اور قریبی گھروں کو بھی آگ لگ گئی،پولیس کاکہنا ہے کہ واقعے میں 51افراد جھلس کر زخمی ہوئے،زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے جن میں بچے بھی شامل ہیں،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد، ایس ایس پی و دیگر حکام بھی سول ہسپتال پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گیس سلنڈر دھماکوں میں 51 لوگ زخمی جبکہ  دو جاں بحق ہوئے ،ان کاکہناتھا کہ زخمیوں کی حالت دیکھی ہے ، 70 فیصد جھلس گئے ہیں،وزیر صحت بھی ہر ممکن کوشش کررہی ہیں،ڈاکٹرز اپنی تمام تر کوشش کررہے ہیں ۔

مراد علی شاہ نے کہاکہ گیس نہ ہونے کے باعث سلنڈر استعمال میں اضافہ ہوا ، استعمال درست نہ ہونے سے حادثات بڑھ رہے ہیں،ہم سلنڈر دکانوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیں گے،ان کاکہناتھا کہ زخمیوں سے ملاقات کے بعد کوئی بات کرنے کے قابل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مفت بجلی کی فراہمی،صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی