مقبوضہ کشمیر: سڑک حادثہ میں 21 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

May 30, 2024 | 20:10:PM

(24 نیوز) مقبوضہ وادی جموں میں سڑک حادثہ کے نتیجے میں 21 افراد جان کی بازی ہار گئے اور درجنوں مسافر زخمی ہو گئے۔

جموں میں پونچھ روڈ پر مسافر بردار بس گہری کھائی میں جا گرنے سے کئی افراد موت کے منہ میں چلے گئے، حکام کی جانب سے 21 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ بس میں سوار 2 درجن سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، فوت ہوئے افراد کا تعلق ریاست بھارتی ریاست اترپردیش کے ہاتھرس علاقے سے بتایا جا رہا ہے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائی کے لئے موقع پر پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز سے متعلق بڑی پابندی کا اعلان

ریسکیو ٹیم نے 50 مسافروں کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال میں داخل کیا، بس کے گہری کھائی میں جا گرنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ کا پورا عملہ موقعے پر پہنچ گیا اور فوری امدادی کام شروع کر دیا، ایک پولیس افسر کے مطابق پونچھ شاہراہ (144A) پر اکھنور علاقے میں ایک مسافر بس گہری کھائی میں گر گئی ہے جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا، حادثے میں 15 سے زیادہ لوگوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے جب کہ درجنوں مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس اور مقامی رضاکاروں کی جانب سے بھی امدادی اور بچاؤ کارروائی انجام دی گئیں،  زخمیوں کو اکھنور ہسپتال لے جایا گیا، جہاں سے شدید زخمیوں کو جموں میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا، اتر پردیش رجسٹریشن والی یہ بس جموں سے شیوکھڑی جا رہی تھی اور اس دوران اکھنور میں تنگ موڑ کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری، بس میں گنجائش سے کہیں زیادہ افرادسوار تھے، بس میں قریب 80 افراد سوار تھے، اوورلوڈنگ کے باعث گہری کھائی میں گری۔

مزیدخبریں