وفاقی بجٹ میں سولر پینلز مہنگے ہو نے کا امکان

May 30, 2024 | 20:41:PM
وفاقی بجٹ میں سولر پینلز مہنگے ہو نے کا امکان
کیپشن: سولر پینلز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے وزیراعظم کو آئندہ مالی سال 15 سو ارب روپے سے زائد نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے درآمدی سامان پر ٹیکس ڈیوٹیز بڑھانے اور فوڈ آئٹمز پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرکے ودہولڈنگ ٹیکس لگانے یا کسٹم ڈیوٹیز کی شرح بڑھانے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔ بجٹ میں درآمدی فوڈ آئٹمز کی سپلائی پرسیلز ٹیکس شرح بڑھانے اور سولر پینل پر سیلز ٹیکس کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔نئے مالی سال 2024-25 کیلئے آئی ایم ایف تحفظات کے باوجود بعض شعبوں کو ٹیکس چھوٹ دینے کی بھی تجاویز دی گئی ہیں۔

زرعی اجناس کیلئے ویئر ہاؤس سروسز دینے والی کمپنیوں کو ٹیکس چھوٹ ملنے کا امکان ہے کیونکہ زرعی پیداوار یا اجناس خراب ہو جانے کی وجہ سے کسانوں کو سالانہ بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لائف انشورنس، ہیلتھ انشورنس میں سرمایہ کاری پر ٹیکس کریڈٹ دینے اور مائیکرو انشورنس مصنوعات میں سرمایہ کاری پر بھی ٹیکس چھوٹ کی تجویز ہیں۔

دوسری جانب نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ بجٹ تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 10 جون کو بجٹ پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 5 روز مسلسل بارش ، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی