ٹی 20 ورلڈ کپ: سابق بھارتی کرکٹرز کی پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کی پیش گوئی

May 30, 2024 | 21:02:PM
ٹی 20 ورلڈ کپ: سابق بھارتی کرکٹرز کی پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کی پیش گوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹرز محمد کیف اور سری سانتھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے سے متعلق پیش گوئی کر دی ہے۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق سابق بھارتی بلے باز محمد کیف کا کہنا ہے کہ رواں برس ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور پاکستان پہنچیں گی، سابق بھارتی گیند باز سری سانتھ نے پیش پیش گوئی کی ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت اور پاکستان ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہینوں نے کینگروز کا شکار کر لیا

علاوہ ازیں سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کو شامل کیا ہے، سنیل گواسکر نے پاکستان کو سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں شمار نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 2024 یکم جون بروز ہفتہ سے ہو گا، دنیائے کرکٹ کی بہترین 20 ٹیمیں ٹائٹل کی دوڑ میں شامل ہوں گیں۔