رکن قومی اسمبلی خالد مگسی پر قاتلانہ حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی)صدر اور رکن قومی اسمبلی خالد مگسی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوتال کے مقام پر ڈاکوؤں نے خالد مگسی پر حملہ کیا جبکہ ان کے محافظوں کے جوابی حملے میں ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔ خوش قسمتی سے رکن قومی اسمبلی حملے میں محفوظ رہے۔
صدر بی ای پی نے اپنے بیان میں بتایا کہ میری گاڑی پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے گاڑی کو معمولی نقصان ہوا، گارڈز کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو فرار ہوگئے۔
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے خالد مگسی سے ٹیلی فونک رابطے میں خیریت دریافت کی اور حملے کی مذمت کی۔صادق سنجرانی نے کہا کہ شکر ہے خالد مگسی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے، ان پر حملہ سوچی سمجھی سازش ہے،صوبائی حکومت حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر اور رکن قومی اسمبلی خالد مگسی کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی، سردار سلیم حیدر نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ آپ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے.
یہ بھی پڑھیں: 100یونٹ تک بجلی مفت،صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی