عادل راجہ  کے زیر استعمال ایکس سروس مین سوسائٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک

May 30, 2024 | 21:40:PM

(منصور احمد ) عادل راجہ  کے زیر استعمال پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے ایکس (ٹویٹر )اور فیس بک اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا گیا ۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے کچھ عرصہ قبل ایکس اور فیس بک سے معاملے کو اٹھایا تھا کہ عادل راجہ ملک سے باہر بیٹھ کر غیر قانونی طور پر پیس کے ایکس اور فیس بک اکاؤنٹ کو  غیر قانونی طور پر استعمال کر رہا ہے ،پی ٹی اے کی درخواست پر دونوں اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا گیا ہے،پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے رجوع کیا تھا،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ اکاؤنٹس بلاک کر دیئے۔

مزیدخبریں