سائفر کیس پیر کو سماعت کیلئے مقرر 

May 30, 2024 | 22:54:PM

(عاشر احسن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس پیر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 28 مئی یوم تکبیر کی چھٹی  کے باعث سماعت نہیں ہو سکی تھی،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت پیر کو  ہو گی، سائفر اپیلوں پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو اڈیالہ جیل میں خوشخبری مل گئی

مزیدخبریں