شہباز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے، جسٹس محمد وحید خان وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کل کریں گے،درخواست میں وفاق کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعظم فریق بنایا گیا ہے۔
خاتون اشباء کامران نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے ججز کے حوالے سے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میاں محمد شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کو اڈیالہ جیل میں خوشخبری مل گئی