میرپورآزادکشمیر کے جنگلات میں آگ لگ گئی

May 30, 2024 | 23:25:PM

(زاہد بشیر چودھری)میرپورآزادکشمیرپیر گلی کے جنگلات میں آگ لگ گئی،آگ نے کہیں مربع کلومیٹر پر لگے جنگلات کو لپیٹ میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سہاراورکھمبہ کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی ہے،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کی جانب سے آگ بجانے کے کچھ اقدامات نہیں کئے گئے ہیں،آگ کی وجہ سے قریبی آبادیوں میں گرمی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث موروں کے چیخنے کی آوازیں اور جنگلی حیات کی آواز دل چیر رہی ہیں۔

مزیدخبریں