سینیٹر رحمان ملک کا گیلانی برادران کیساتھ پولیس کے ناروا سلوک کا نوٹس ،رپورٹ طلب

Nov 30, 2020 | 00:27:AM

(24 نیوز)چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے گیلانی برادران کیساتھ ملتان پولیس کے ناروا سلوک کانوٹس لے لیا،سینیٹر رحمان ملک نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہاکہ واقعے کی تحقیقات کی جائے اور گرفتاری کی ویڈیو کمیٹی کو پیش کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے کہاہے کہ پولیس کو کسی کو گرفتار کرنے کا حق تو حاصل ہے مگر تذلیل کرنے کا حق نہیں،گیلانی برداران کیساتھ پولیس کا سلوک غیرقانونی، توہین آمیز اور ناروا رہا،گیلانی برادران سے پولیس کے ناروا و توہین آمیز سلوک قابل مذمت ہے، سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ کوئی قانون پولیس کو عام شہری یا کسی منتخب نمائندے کیساتھ اس طرح کے سلوک کا اجازت نہیں دیتا۔

مزیدخبریں