’میری بیوی واپس کرو‘ نوجوان کا سسرالی گھر کے سامنے دھرنا

Nov 30, 2020 | 08:48:AM

(24 نیوز)بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک نوجوان اپنی بیوی کو واپس حاصل کرنے کے لئے  انوکھا احتجاج کرتے ہوئے سسرال کے گھر کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے علاقے کمال غازی میں مشتاق علی نوجوان اپنی بیوی کو واپس حاصل کرنے کے لیے سسرال کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گیا، جس نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھا ہے، جس پر لکھا ہے “میری بیوی واپس کرو”۔نوجوان نے کہا ہے کہ میں نے اپنی بیوی زیبا منڈل ے نکاح کیا ہے، دس لوگ اس کی گواہی دےسکتے ہیں، نوجوان کا مطالبہ تھا  کہ جب تک میری بیوی کو میرے پاس آنے نہیں دیا جائے گا اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چار برس قبل مشتاق علی کا کمال غازی علاقے میں رہنے والی زیبا منڈل نامی لڑکی سے نکاح ہوا تھا، مشتاق اور زیبا شادی کے بعد خوشی خوشی اپنی زندگی بسر کر رہے تھے۔مشتاق علی نے بتایا کہ میری بیوی کا اکثر میکے آنا جانا رہتا تھا لیکن چار ماہ قبل وہ میکے گئی تو دوبارہ واپس نہیں آئی، میرا بیوی سے کوئی جھگڑا نہیں ہوا ہے، میکے جانے کے بعد اس کے گھر والوں نے اسے میرے پاس آنے سے روک دیا ہے، میری بیوی کو میرے پاس آنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔

دوسری جانب لڑکے کے سسرال والے گھر میں تالا لگا کر غائب ہیں، فوری طور پر ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے، دھرنے پر بیٹھے نوجوان کو مقامی افراد نے سمجھانے کی کوشش کی ہے لیکن وہ سمجھنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

 
 

مزیدخبریں