(24 نیوز) متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما عادل صدیقی کورونا کے باعث انتقال کر گئے، وہ کچھ دنوں سے کراچی کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے، عادل صدیقی صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔
دوسری جانب این سی اینڈ او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے ملک بھر میں 40 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 25 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 98 ہزار 24 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 839 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 19 ہزار 35، سندھ میں ایک لاکھ 73 ہزار 14، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 190، بلوچستان میں 17 ہزار 158، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 649، اسلام آباد میں 30 ہزار 123 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 855 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 55 لاکھ 8 ہزار 810 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 302 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 41 ہزار 423 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 25 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 991، سندھ میں 2 ہزار 924، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 368، اسلام آباد میں 314، بلوچستان میں 166، گلگت بلتستان میں 97 اور آزاد کشمیر میں 165 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔