الوداع۔۔۔ کاوان ہاتھی کمبوڈیا پہنچ گیا

Nov 30, 2020 | 14:46:PM
الوداع۔۔۔ کاوان ہاتھی کمبوڈیا پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)35 سال سے زنجیروں میں جکڑا دنیا کے سب سے تنہا کاوان ہاتھی بالاآخر اپنی منزل  کمبوڈیا  پہنچ گیا۔امریکی گلوکارہ سمیت غیرملکیوں کی ٹیم بھی ہاتھی کے ہمراہ پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے کاوان ہاتھی کو لے جانے کے لیے روس کا خصوصی طیارہ آئی ایل 76کمبوڈیا روانہ ہوا، اس دوران کاوان ہاتھی کے ہمراہ 8 ٹیکنیکل اور 2 ڈاکٹرز پر مشتمل غیر ملکیوں کی 10رکنی ٹیم بھی ساتھ تھی۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہاتھی کے 9 من وزنی کنٹینر کو خصوصی طیارے میں منتقل کیا گیا تھا۔طیارے نے اسلام آباد سے صبح 5 بجے ٹیک آف کیا ۔

واضح رہے کہ بھارت نےپاکستان کےخلاف روایتی ہٹ دھرمی  کا مظاہرہ کرتے ہوئے کاون ہاتھی کی پاکستان سے کمبوڈیا منتقلی میں رکاوٹ کھڑی کی تھی،عین وقت پربھارت نے روسی طیارے کے اپنی فضائی حدودسے گزرنے پرعارضی پابندی عائدکردی،جس کی وجہ سے کاوان کی روانگی میں دس گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔