کورونا کی دوسری لہر۔۔ ڈھانے لگی قہر۔۔ مزید40 اموات۔۔

Nov 30, 2020 | 11:05:AM
 کورونا کی دوسری لہر۔۔ ڈھانے لگی قہر۔۔ مزید40 اموات۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں۔۔ بے قابو وائرس مزید خطرناک ہوگیا،24 گھنٹے کے دوران  مزید 40 اموات اور  2839 نئے کیسز سامنے آگئے۔

 

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آنے لگی۔ ملک کے بڑے شہروں میں مثبت کیسز کی شرح خطرناک حد تک پہنچ گئی۔اسلام آباد،لاہور،ملتان،پشاور اور کراچی کورونا وائرس سے سب سےزیادہ متاثر ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 25 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 98 ہزار 24 ہوگئی ہے۔ 2 ہزار 839 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 19 ہزار 35، سندھ میں ایک لاکھ 73 ہزار 14، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 190، بلوچستان میں 17 ہزار 158، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 649، اسلام آباد میں 30 ہزار 123 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 855 کیسز رپورٹ ہوئے۔