سابق صدرنتائج کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدارتی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ پر بھی شک و شبہات کا اظہار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق :غیر ملکی خبر رساں ادارے نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ پر شک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، کہ لگتا نہیں ہے کہ امریکی سپریم کورٹ الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کا کیس سنے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے پاس سینکڑوں ثبوت اور حلف نامے ہیں ،لیکن سپریم کورٹ میں مقدمہ کرانا بڑا مشکل کام ہےمزید یہ کہ سابق صدر انتخابی نتائج کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کو صدر ٹرمپ پر ناقابل شکست سبقت حاصل ہے، جوبائیڈن کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 306 جب کہ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 232 ہے۔تمام الیکٹرز اپنی اپنی ریاستوں میں 14 دسمبر کو جمع ہو کر صدر اور نائب صدر کا انتخاب کریں گے۔ٹرمپ نے مزید بتایاا کہ انھیں سپریم کورٹ کے بہترین وکلاء مل گئے ہیں اور وہ بڑا اچھا کیس لڑ سکتے ہیں، مگر وکلاء کا کہنا ہے کہ وہاں کیس لگنا بہت مشکل ہے۔دوسری جانب قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ ٹرمپ انتخابات میں دھاندلی کے کیسز جیت سکیں۔یاد رہے کہ سابقصدر نے پھر یہ الزام دہرایا کہ الیکشن فراڈ تھا اور وہ قانونی کارروائی جاری رکھیں گے اور ہار ماننا آسان کام نہیں ہو گا۔