(24نیوز)نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے دائیں پاؤں میں بال برابر فریکچر آگیا ہے جس کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں کچھ ہفتوں تک واکنگ بوٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
جوبائیڈن آفس کے مطابق امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن ہفتے کے روز انجری کا شکار ہوئے تھے۔ جس کے باعث گزشتہ روز امریکی صدر نے نیویارک میں آرتھوپیڈک ماہرین سے معائنے کے لیے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق :ڈاکٹر کیون اوکارن نے سی ٹی سی اسکین کے ذریعے جوبائیڈن کے پاؤں میں فریکچر کی تصدیق کی مزید یہ کہ ان کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن کو کچھ ہفتوں تک واکنگ بوٹ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق:تاہم ڈاکٹرز کی متفقہ رائے ہے کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے پاؤں میں فریکچر معمولی نوعیت کا ہے اور اس حوالے سے پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جو بائیڈن اپنے پالتو کتے کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ اچانک پھسل گئے ،جس سے ان کا ٹخنہ مڑ گیا ، اور پائوں میں فریکچر ہو گیا۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے ۔