کورونا سے بچاؤ ضروری ہے، نہ کہ بے وقت جلسے

Nov 30, 2020 | 11:58:AM

 (24 نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کورونا وباء کے دوران قومی ذمہ داریوں کا ادراک کرنے سے قاصر ہے، عوام کو کورونا سے بچاؤ ضروری ہے نہ کہ بے وقت جلسے۔

 
تفصیلات کے مطابق :وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کورونا کی دوسری لہر کو روکنے کے لئے کوشاں ہے، مسترد شدہ عناصر جلسہ پولیٹیکس کر رہے ہیں، کورونا وباء کی موجودہ صورتحال میں جلسوں کا رتی بھر جواز نہیں، حکومت انسانی جانوں سے کھیلنے ہرگز اجازت نہیں دے گی۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ، سیاسی مفادات کے لئے اپوزیشن نے قومی مفاد کو پس پشت ڈال دیاہے، غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ایک اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ملتان 12 فیصد کورونا پھیلاؤ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ کسی کو بھی مہلک مرض کے پھیلاؤ کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،یاد رہے کہ ملتان میں گرفتاریاں جلسہ نہیں، قانون ہاتھ میں لینے پر ہوئیں۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گوجرنوالہ کے جلسے کے بعد وہاں کورونا پھیلنے کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اپوزیشن نے ملتان میں جہاں جلسہ کی اجازت مانگی، وہاں اجازت نہیں ملی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے کسی اور جگہ پر جلسہ کی درخواست نہیں دی گئی۔

مزیدخبریں