طلبا کی ویزا درخواستوں کو مختصر مدت میں نمٹایا جاتا ہے

Nov 30, 2020 | 12:18:PM
 طلبا کی ویزا درخواستوں کو مختصر مدت میں نمٹایا جاتا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 طلبا کی ویزا درخواستوں کو مختصر مدت میں نمٹایا جاتا ہے
(24نیوز)اوٹاوا کینیڈا میں پاکستانی کینیڈا کیلئے ویزا درخواستوں کے حوالے سے اچھی خبر ہےکہ ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نےکینیڈین ریڈیو کو بتایا ہے ،کہ کینیڈا نے پاکستان کو اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم میں شامل کر رکھا ہے جس کے تحت طلبا کی ویزا درخواستوں کو مختصر مدت میں نمٹایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق: کینیڈا کی اسٹوڈنٹ ڈائیریکٹ اسٹریم  اسکیم میں صرف 7ممالک شامل ہیں، اسکیم میں طلبا کی ویزا درخواستوں کو مختصر مدت میں نمٹایا جاتا ہے۔انھوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ  پاکستانی طلبا کو معلومات درست اور مکمل طور پر فراہم کرنی چاہئیں تاکہ ان کی درخواستوں کو بروقت نمٹایا جا سکے۔رضا بشیر تارڑ نے بتایا کہ ویزا پراسیسنگ سنٹر دبئی سے اسلام آباد منتقلی پر کینیڈا کا رد عمل مثبت ہے۔ویزا درخواستوں کی بڑی تعداد میں مستردگی کا معاملہ اٹھایا ہے، روابط سے ظاہر ہوتا ہےکہ مستردگی کی خبریں درست نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق،اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نےمزید کہا کہ کینیڈین حکام پاکستانی سے شیئر کیے جانے والے اعداد و شمار کا جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان اور کینیڈا کے مابین اچھے تعلقات ہیں۔ وزرائے اعظم اور وزرائے خارجہ میں ٹیلی فونک رابطے ہوئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہوگی آنے والے دنوں میں اعلی ٰسطح سرکاری وفود کا تبادلہ ہو۔