قومی ڈائیلاگ کیلئے تیار ہیں لیکن۔۔۔ شیخ رشید نےشرط رکھ دی

Nov 30, 2020 | 12:46:PM

(24نیوز)وزیرریلوے شیخ رشید نے شہبازشریف کے قومی سطح پر مذاکرات کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پی ڈی ایم سے نیب اور این آر او کے علاوہ بات چیت کیلئے تیار ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے لاٹھی کا جواب لاٹھی سے دینے کی بات کی، ان سے کہتا ہوں بند گلی میں داخل نہ ہوں،لاٹھی کی بات نہیں قانون کی بالادستی کی بات ہے،  سیاسی اناڑی ڈرائیونگ کریں گے تو حادثات ہوں گے۔ جلسوں سے حکومت جانے والی نہیں،وزیراعظم عمران خان 5سال پورے کریں گے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا شہباز شریف اور نواز شریف کے بیانیے میں واضح فرق ہے، اپوزیشن لیڈر نے قومی سطح پر مذاکرات کی اچھی بات کی۔پاک فوج ملکی سرحدوں پر جاری صورتحال سے غافل نہیں،بین الاقوامی سیاست میں تبدیلی آرہی ہے ۔ پاکستان کو سرحد سے کوئی خطرہ نہیں، اندورنی خطرہ ہے، دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جہاں اداروں کا کردار نہیں۔اداروں کے خلاف بیانیہ دینے والوں کی سیاست تاریک ہوجائے گی۔

وزیر ریلوے نے کہا بلاول بھٹو کو پشاور جلسے سے کورونا ہوا،کورونا لیڈر،چھوٹے بڑے کو نہیں دیکھتا ۔ چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، 2تین ماہ میں مہنگائی پر قابو پانے کےلیے اقدامات کے نتائج سامنے آئیں گے۔جس کابینہ میں شیخ رشید ہو اس میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات نہیں ہوسکتی۔

مزیدخبریں