علی قاسم گیلانی کی ضمانت منظور، مقدمہ بھی خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نےسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے مقدمہ خارج کر دیا .
تفصیلات کے مطابق علی قاسم گیلانی کے بھائی علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ ملتان جلسے کو روکنے کیلئے حراست میں لئے گئے علی قاسم گیلانی کی روبکار ڈسٹرکٹ جیل پہنچا دی گئی ہے۔ ان کے خلاف 16 ایم پی او کے تحت درج کیا جانے والا مقدمہ بھی ختم کردیا گیا ہے۔28 نومبر کی رات ملتان میں قاسم باغ کے گرد حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے تھے جب پی ڈی ایم کے کارکنوں نے جلسہ گاہ کے راستوں کو کھولنے کی کوشش کی تھی جس پر پولیس بھی حرکت میں آئی۔ جیالوں اور متوالوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں کئی پکڑے گئے۔ پولیس نے یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کو تھانہ گلگشت منتقل کیا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے 30 روز کیلئے نظر بندی کے احکامات جاری کر دیئے تھے۔۔ ان پر شر پسندی، نقص امن اور کورونا ایس او پیز کے خلاف ورزی سمیت دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔