این آراوکاحق آمرکےپاس ہوتاہے:شاہدخاقان عباسی

Nov 30, 2020 | 15:37:PM
 این آراوکاحق آمرکےپاس ہوتاہے:شاہدخاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24نیوز)سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہناہے کہ مجھے این آر او نہیں چاہیے، این آراوکاحق آمرکےپاس ہوتاہےوزیراعظم کےپاس نہیں۔چینی میں پیسہ بنانے والے کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی۔مشیروں کیخلاف کیسز بھی نہیں بننے دئیے جا رہے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ  حکومت کی جانب سےمسلسل غلط بیانی ہورہی ہے۔مجھ پر کرپشن کا نہیں اختیارات کےناجائزاستعمال کاالزام ہے۔ احتساب عدالتوں میں کیمرے لگائیں تاکہ عوام کو حقائق کا پتہ چلے،جو فلم چلے گی پورا پاکستان دیکھے گا ، مانتے ہیں کرونا خطرہ ہے لیکن حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں، سندھ حکومت نے پھر بھی کرونا سے متعلق پالیسی تو بنائی ہے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اڑھائی سال گزرنےکےبعدبھی ملک میں بجلی کابحران ہے، گیس کےبل بھی بڑھ گئے۔حکومت ڈیزل سے مہنگی بجلی بنا رہی ہے ۔ سرکلر ڈیٹ ایک ہزار ارب سے بڑھ گیا ۔انہوں نے کہا کہ  دعوؤں کے باوجود ملک میں کوئی ایل این جی ٹرمنل نہیں بنا۔ہم نے سستےترین پلانٹس پاکستان میں لگائے، سسٹم میں اضافی گیس کوشامل کیا۔ ن لیگ کی حکومت کوبڑاچیلنج انرجی کی صورت میں ملاتھا،ہمارےدورمیں گیس کی قیمت میں ایک روپیہ نہیں بڑھا، سستی اوراضافی بجلی سےملکی جی ڈی پی میں 3 فیصداضافہ ہوا، اب گیس کی قیمت کیوں بڑھی حکومتی وزرابتانےسےقاصرہیں، 2 سے3 ارب ڈالرانرجی کیلئےاضافی رقم اداکرنی پڑتی ہے۔