پاکستان کا کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ

Nov 30, 2020 | 15:01:PM
 پاکستان کا کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے دی۔ پاکستان نے کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کر لیا۔
  
 تفصیلات کے مطابق :این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ نیشنل کمانڈ نے آج کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اور انہیں کل منظوری کے لیے کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی سربراہی میں ماہرین کی ٹاسک فورس نے یہ سفارشات تیار کی تھیں ۔جنہیں آج حتمی شکل دی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت نوشین حامد نے بتایا تھا ،کہ وزیراعظم عمران خان نے دوا کی ایڈوانس بکنگ کرانے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد حکومتی سطح پر پاکستان نے 2 بڑی فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے۔


ذرائع کے مطابق ،ویکسین دیے جانے کے بعد جسم میں ٹی سیل کی سطح 14 روز میں اپنی انتہا کو پہنچتی ہے جبکہ اینٹی باڈیز کی سطح 28 روز کے بعد اپنی انتہا پر پہنچ جاتی ہے۔ طبی تحقیق کے جریدے لینسٹ میں چھپنے والی اس تازہ تحقیق کو ابھی اتنے دن نہیں ہوئے کہ یہ معلوم ہو سکے کہ ویکسین کے نتیجے میں ٹی سیل اور اینٹی باڈیز کے بننے کا سلسلہ کب تک برقرار رہ سکے گا۔آکسفرڈ ریسرچ گروپ سے منسلک پروفیسر اینڈریو پولارڈ نے کہا ہے کہ 'ہم آج شائع ہونے و الے نتائج سے بہت خوش ہیں کیونکہ ہمیں نیوٹرلائزنگ اینٹی باڈیز اور ٹی سیل دونوں حاصل ہو رہے ہیں۔'