(24نیوز)گلوکار بلال سعید اور مومنہ مستحسن کا پنجابی رومانوی گانا 'باری 2' ریلیز ہوتے ہی پاکستان اور انڈیا میں چھا گیا۔گانا دونوں ملکوں میں یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔باری ٹو سانگ 24گھنٹوں میں 23 لاکھ سےزائد بار سنا گیا۔۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار بلال سعید اور مومنہ مستحسن نے باری سانگ کی کامیابی کے بعد اس کا پارٹ ٹو گانا 'اونچیاں دیواراں' باری 2 ریلیز کردیا گیا ہے۔باری 2 ریلیز ہوتے ساتھ ہی اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ یوٹیوب پاکستان پر یہ گانا نمبر ون پر ٹرینڈ کررہا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بلال سعید اور مومنہ مستحسن کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ جلد باری گانے کا ریمیک ریلیز کریں گے جس کے بعد مداحوں کو اس گانے کا بے صبری سے انتظار تھا۔
باری 2 میں ٹوٹے دل سے محبت کو دوسرا موقع دینے والی لڑکی کی کہانی کو دکھایا گیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔گلوکار مومنہ مستحسن اور بلال سعید کے گانے کو نا صرف پاکستان بلکہ سرحد پار لوگوں کی جانب سے بھی بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔