ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، موٹر وے ٹریفک روکدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)راولپنڈی موٹر وے پولیس نے ایک گاڑی جس کو ایم این اے پیپلز پارٹی رمیش لال چلا رہے تھے کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر روکا ۔ تو رمیش لال نے مشتعل ہو کر موٹر وے ٹریفک روک دی۔
تفصیلات کے مطابق موٹر وے پر ایم 3 جڑانوالہ کے مقام پر رمیش لال نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر موٹر وے پولیس نے انھیں روک لیا، تاہم روکے جانے پر وہ مشتعل ہو گئے اور اپنی کار سڑک کے درمیان کھڑی کر کےخود گاڑی سے باہر نکل آئے جبکہ اپنی گاڑی کے پیچھے تمام ٹریفک رکوا دی۔
ذرائع کے مطابق ،رکن اسمبلی جڑانولہ براستہ لاہور موٹر وے لاڑکانہ جا رہے تھے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر انھیں روکا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر وے پولیس کی جانب سے رمیش لال کی کار کو لین وائلیشن پر روکا گیا تھا، جس پر انھوں نے احتجاج کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔