(24نیوز)جی بی الیکشن کے بعد جو نتا ئج آئے ان میں حکمرا ن جما عت نے وا ضح کا میا بی حا صل کر لی تھی۔ قانون ساز اسمبلی کیلئے 15نومبر کے انتخابات کے بعد ارکان کی حلف برداری اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے 2 مراحل پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں۔تیسرے اور اہم مرحلے میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے آج اجلاس طلب کیا گیا تھا۔
تفصیلا ت کے مطا بق وزیر اعظم عمران خان نے بیرسٹر خالدخورشیدکوجبکہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے پی پی پی کے امجدحسین ایڈووکیٹ کو وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے متفقہ امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔بیرسٹر خالد خورشید کو 22 اورمتحدہ اپوزیشن کےامیدوار امجد حسین ایڈووکیٹ کو 9 ووٹ ملے۔ اس طرح بڑی آسا نی سے بیرسٹر خالد خورشید گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ان کو پی ٹی آئی اور حلیف جما عتوں کی طر ف سے مبا رکبا دیں ملنا شر و ع ہو گئی ہیں۔