سجل علی کی بھارت کے بعد یو اے میں دھما کہ دا ر انٹری

Nov 30, 2020 | 19:21:PM
سجل علی کی بھارت کے بعد یو اے میں دھما کہ دا ر انٹری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24نیوز)پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اپنے نام ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ (ڈیفا) ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔اس سال فیسٹیول کی تقریب  دبئی کے دی پوائنٹ جمیرہ میں ہوئی۔سالانہ ڈیفا ایوارڈز بین الاقوامی اور عرب شخصیات کو ان کی کامیابیوں اور معاشرے کی بہتری کے لیے تعاون کرنے پر انہیں اعزاز کے طور پر دیا جاتا ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق پاکستانی اداکارہ سجل علی کو ان کی شاندار اداکاری کی بنیاد پر ڈیفا ایوارڈ سے نوازا گیا جو کہ پاکستان کی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے لیے باعث فخر ہے۔اس حوالے سے اداکارہ سجل نے اپنے انسٹاگرام پر ایوارڈ کے ساتھ تصویر شیئر کی اور کہا کہ یہ ایوارڈ نا صرف ایک فنکار کی حیثیت سے میرے لیے بہت خاص ہے بلکہ یہ میرے قابل فخر پاکستانی ہونے کی حیثیت سے بھی خاص ہے۔اور اس میں میرے مدا حوں کا بھی خلو ص شا مل ہے۔یا د رہے کہ سجل علی نے نہ صرف پا کستان بلکہ ہمسا یہ ملک بھارت کی فلموں میں بھی کا م کر کے نا م کما یا ہے۔