جلدی خرید لیں،سونا کی فی تولہ قیمت میں 1150 روپے کمی ہو گئی

Nov 30, 2020 | 19:29:PM

(24نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں اچا نک بڑی کمی سا منے آئی ، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 850 ہوگئی۔یا د رہے کہ چند رو ز پہلے سو نا ایک لا کھ 15ہزار سے بھی اوپر فی تو لہ گیا مگر اب حیر ت انگیز بات یہ ہے کہ دن بدن قیمت میں فی تو لہ کمی سا منے آ رہی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونا کی فی تولہ قیمت میں 1150 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 850 ہوگئی۔10گرام سونے کی قدر 986 روپے کم ہوکر 93 ہزار 321روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سو نے کی قدر 15ڈالرکم ہوکر 1772ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔اسی طرح 24 قیراط چاندی کی قیمت بغیر کسی ردوبدل کے 1180 روپے فی تولہ رہی۔

مزیدخبریں