ظفر اللہ جمالی زندہ اور وینٹی لیٹر پر ہیں،صدر مملکت نے اپنا تعزیتی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وزیراعظم ظفر اللہ جمالی زندہ اور وینٹی لیٹر پر ہیں ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپناتعزیتی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کی وفات پر تعزیتی بیان جاری کیا تاہم کچھ ہی دیر بعد اسے حذف کردیا۔بعد ازاں نئی ٹوئٹ میں صدر مملکت نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کی وضاحت کی اور کہا کہ میر ظفراللہ خان جمالی وینٹی لیٹر پر ہیں۔
صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ غلط معلومات کی بنیاد پر کیا گیا اپنا ٹوئٹ ہٹادیا ہے، میر ظفراللہ خان جمالی کے اہل خانہ سے معذرت خواہ ہوں۔صدر مملکت نے کہا کہ میں نے عمرجمالی سے بات کی جنھوں نے بتایا کہ ظفراللہ جمالی وینٹی لیٹر پر ہیں، اللہ تعالیٰ میر ظفراللہ جمالی کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔
I have deleted the Tweet, based on wrong info with apologies to the family. Mir Zafrullah Jamali is on the ventilator. I talked to Omar Jamali who confirmed this. May Allah grant him immediate recovery.
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) November 30, 2020