عمران خان کولوگ کوویڈ18کے نام سے یادکریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مریم نواز کاکہنا ہے کہ بزدل حکمران کوروناکے پیچھے چھپ رہے ہیں، یہ کتناسمجھ دارکوروناہے کہ حکومتی جلسے میں نہیں آتاصرف اپوزیشن جلسے میں آجاتاہے،اب عوام عمران خان کالاک ڈاوَن کریں گے، کوویڈ19سے پہلے کوویڈ18کوگھر بھیجنا ضروری ہے،عمران خان کولوگ وزیراعظم کے نام سے نہیں کوویڈ18کے نام سے یادکریں گے۔
مریم نواز نے ملتان میں پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام سے وعدہ ہے کہ مشکلات سے نکالنے کیلئے جیل بھی جاناپڑاتو کوئی پروانہیں،انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نوازشریف آج آپ کوخبردارکر رہی ہے پھر نہ کہناکہ بتایا نہیں، پی ڈی ایم فیصلہ کرنےوالی ہے پھر نہ کہناکہ بتایانہیں،اس سے پہلے کہ پی ڈی ایم آئندہ لائحہ عمل کااعلان کرے خودحکومت چھوڑدو،اس سے پہلے کہ پی ڈی ایم آئندہ لائحہ عمل کااعلان کرے خودحکومت چھوڑنے پراتفاق کرلو۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت اناڑی اورنالائق ملکی گاڑی چلارہے ہیں،فارن فنڈنگ کیس میں یہ 6سال سے مفرورہیں لیکن بندہ ایماندار ہے،سٹیٹ بینک نے کئی خفیہ اکاوَنٹس پکڑے لیکن بندہ ایماندارہے،بشیرمیمن نے بھی اہم انکشافات کیے لیکن بندہ ایماندار ہے،آڈیٹرجنرل نے کہابلین ٹری منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی،آٹااورچینی سکینڈل سامنے آئے لیکن بندہ ایماندارہے،یہ ٹھیک کہتے ہیں کہ کاروبارنہیں کرتاکیونکہ اس میں محنت کرنی پڑتی ہے،جب اے ٹی ایم مشین موجودہوتوکاروبارکی کیاضرورت ہے، آٹااورچینی چوری کرلیالیکن بندہ ایماندارہے،جب کوروناآیاتومارکیٹ سے ماسک غائب کیے گئے۔جنوبی پنجاب کوصوبہ بنانے کاوعدہ کیاگیا،کیاوہ پوراہوا؟،دیگرجھوٹے وعدوں کی طرح جنوبی پنجاب کوصوبہ بنانے کاوعدہ بھی فراڈتھا۔
نائب صدر مسلم لیگ نے کہاکہ آج پاکستان میں اسرائیل کوتسلیم کرنے کی باتیں ہورہی ہیں،لوگ پوچھتے ہیں،اسرائیل کوتسلیم کرنے کی مہم کے پیچھے کون ہے،کشمیرمودی کے جھولی میں پھینک دیااورکشمیری رہنماوَں کےخلاف غداری کے پرچے کاٹے گئے،جس نوازشریف کونااہل قراردیااس کے دورمیں چینی 50روپے کلوتھی،آج صادق اورامین کے دورمیں120روپے کلوچینی ہے،صادق اورامین کے دورمیں غریب بھوکے پیٹ سورہاہے،صادق اورامین کے دورمیں30 روپے کی روٹی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ہم پرمشکل وقت ہے،نوازشریف کی والدہ بھی انتقال کرگئیں،نوازشریف نے مجھے کہاکہ غم بھلاکرملتان جلسے کےلئے جانا، ہم جانتے ہیں کہ معیشت تباہ ہوچکی،عوام سے روزگارچھیناجارہاہے،نوازشریف نے کہامجھ سے زیادہ عوام تکلیف میں ہیں،ہمیں عوام کے چولہے ٹھنڈے ہوجانے کاغم ہے،لیگی رہنما نے کہاکہ ایک خاتون وزیرنے کہاکہ نوازشریف نے ماں کی میت پارسل کی،نوازشریف جیسافرمانبرداربیٹاپورے پاکستان میں دکھاوَ۔مریم نواز نے کہا کہ کارکنوں کی بہادری کوسلام پیش کرتی ہوں، کارکن تمام رکاوٹوں کے باوجودیہاں پہنچے،ملتان والوں کی بہادری کوسلام پیش کرتی ہوں،پیپلزپارٹی کویوم تاسیس پرمبارکبادپیش کرتی ہوں،ہمارے کارکنوں کوگرفتارکیاگیا۔