(24 نیوز)سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے جاتی عمرہ میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار، بیگم شمیم اختر کے انتقال پر تعزیت کیلئے جاتی امراپہنچے،چودھری نثار نے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کےساتھ ہیں، دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے،چودھری نثار نے شہبازشریف سے ایک گھنٹہ ون آن ون ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
خیال رہے کہ چودھری نثار کا تعلق مسلم لیگ ن کے سینئررہنماؤں میں ہوتا تھا تاہم پارٹی سے اختلافات کے باعث انہوں نے گذشتہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب لڑا تھا، جس میں انہیں صرف پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی ملی تھی۔
چودھری نثار کی شہبازشریف سے ملاقات، والدہ کی وفات پر تعزیت
Nov 30, 2020 | 20:36:PM