مشیر خزانہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مطمئن،عوام مہنگائی سے پریشان

Nov 30, 2020 | 20:38:PM
 مشیر خزانہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مطمئن،عوام مہنگائی سے پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پورا ملک مہنگائی کا رونا رورہا ہے اور ہمارے حکمران مہنگائی میں کمی کے دعوے کر رہے ہیں، وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے ملک میں گندم، آٹے، چینی، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سستی قیمتوں پر ضروری اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے، صوبائی حکومتیں ضروری اشیا کی آسانی سے فراہمی کو یقینی بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ کی زیر صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے آٹا، چینی، ٹماٹر، پیاز، سبزی، گھی، آلو اور مرغی کے نرخوں کا جائزہ لیا۔اجلاس کے دوران بتایا گیاکہ آٹا، چینی، پیاز، ٹماٹر اور مرغی سمیت 10 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، 11اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 30 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

بریفنگ کے دوران مشیر خزانہ نے گندم، آٹے، چینی، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ضروریہ اشیا کے منافع کے مارجن کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔