چورنی مریم نواز نے گھٹیا زبان بند نہ کی تو ہم بھی,فیصل واوڈا کا پا رہ ہا ئی

Nov 30, 2020 | 20:54:PM

(24 نیوز ) ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اگر اس چور کی بیٹی چورنی مریم نواز نے اپنی گھٹیا زبان وزیراعظم کی والدہ یا کسی اور کی والدہ کے لئے بند نہ کی تو ہم بھی مجبور ہونگے اس کے گھٹیا کچھے چٹھے کھول دیں گے ، جس سے یہ خود اور اس کا باپ خودکشی کرنے کے قابل بھی نہیں رہیں گے ،مگر ہم ایسی سیاست کے ہم خلاف ہیں۔

تفصیلا ت کے مطا بق وفا قی وز یر فیصل وا ووڈا بھی ملتان جلسہ کے بعد کھل کر سامنے آگئے ہیں اور ٹو ئٹر پر اپنے خیا لات کا اظہا ر کر ڈالا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ اگر اس چور کی بیٹی چورنی مریم نواز نے اپنی گھٹیا زبان وزیراعظم کی والدہ یا کسی اور کی والدہ کے لئے بند نہ کی تو ہم بھی مجبور ہونگے اس کے گھٹیا کچھے چٹھے کھول دیں گے۔یا د رہے کہ اس سے قبل ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے نواز شریف کے والدہ کے جنازے میں شرکت نہ کرنے کے معاملے پر جوابی وار کرتے ہوئے وزیراعظم پر طنز کر ڈالا۔مریم نواز نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف لندن میں کاونٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف نہیں ہیں جو مرتی ہوئی ماں کے پاس نہ آتے۔ ایک وزیر نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ماں کی میت کو پارسل کردیا ہے۔میں ان کو کہتی ہوں کہ نوازشریف جیسا بیٹا پورے پاکستان سے ڈھونڈ کرلاکر دکھائو، آخری وقت تھا تو میری دادی ان کی گود میں تھی، وہ دعائیں دیتی جان دے دی، لیکن وہ کائونٹی کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے کہ وہ ماں کے پاس نہ پہنچ سکا؟ آپ سب جانتے ہو،نوازشریف پر آج پھر مشکل وقت ہے، شریف فیملی پر ایک اور قیامت ٹوٹی ہے، نوازشریف اور شہبازشریف کی ماں اللہ کو پیاری ہوگئی۔لیکن نوازشریف نے ٹیلی فون پر کہا کہ اپنے دکھوں کو گھر پر چھوڑ کرجانا، ہمارا دکھ چھوٹا، عوام کے دکھ بڑے ہیں۔نوازشریف نے مجھے کہا کہ ملتان کے عوام کے پاس جاکر اپنے دکھوں کا ذکر مت کرنا، کیونکہ تکلیف میں ہم ہیں اس سے زیادہ عوام تکلیف میں ہیں۔ عوام پر روز دکھوں اور غموں کے پہاڑ ٹوٹتے ہیں، ہم جانتے ہیں، کاروبار کو تالا لگ گیا، روٹی 30کی ، چولہے ٹھنڈے ہونے اور ادویات ، بجلی گیس کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہوجانے کا غم ہے۔

مزیدخبریں