(24 نیوز )سماعت سے محروم افراد کے لیے اچھی خبر آ گئی،برطانیہ میں مصنوعی ذہانت سے وابستہ کمپنی نے یہ سافٹ ویئر بنایا ہے جو نیورل نیٹ ورک کی طرز پر کام کرتا ہے اور ڈیجیٹل کردار تخلیق کرتا ہے۔ جیسے ہی کوئی گفتگو کرتا ہے یہ سائن لینگویج (اشاروں کی زبان) ادا کرنے والے ڈجیٹل اوتار سے ویڈیو کی صورت میں ادا ہوتی ہے۔اس طرح عین حقیقی تصاویر والی ویڈیو ظاہر ہوتی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ جیسے کوئی ماہر اپنے اشارے سے کچھ سمجھارہا ہے۔ یہ عمل ہاتھوں ہاتھ حقیقی وقت میں ہوتا ہے۔ ایک وقت میں اسے بہت سے افراد ویڈیو کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق اس اہم منصوبے کے لیے یونیورسٹی آف سرے کے بین سینڈرز اور ان کے ساتھیوں نے نیورل نیٹ ورک بنایا ہے جو بولے گئے الفاظ کو اشاروں کی زبان میں تبدیل کرتا ہے۔ اس کے بعد سائن ایج کمپنی نے اس کے لیے انسانی ڈھانچہ اور تھری ڈی ماڈل بنایا ہے۔ ایک اور ٹیم نے اشاروں کی حقیقی زبان کے لیے مواد اور تصاویر پیش کی ہیں۔اس سے قبل بھی گوگل نے ویڈیو کال کے دوران سائن لینگویج ظاہر کرنے والی ایک ایپ بنائی ہے لیکن اس میں بعض خامیاں تھیں تاہم سائن ایج کا نیا الگورتھم اس سے بہت بہتر ہے۔اس سے سما عت سے محرو م افرا د کو بہت سہو لت مل جا ئے گی۔
سماعت سے محروم افراد کے لیے اچھی خبر آ گئی
Nov 30, 2020 | 21:08:PM