(24نیوز) حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں کسی قسم کا ردوبدل نہ کرتے ہوئے پرانی قیمتیں برقرار رکھی ہیں جبکہ ڈیزل کی قیمت بڑھا دی ہے۔
خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم ڈویژن کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری ارسال کی تھی۔ جس کے بعد پٹرول دو روپے پچاس پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی دو روپے پچاس پیسے تک بڑھنے کا امکان تھا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 100 روپے 69 پیسے فی لٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے، مٹی کا تیل 65 روپے 29 پیسے فی لٹر پر برقرار ہے۔ تاہم ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اب ڈیزل کی نئی قیمت 105 روپے 43 پیسے مقرر کی گئی ہے۔شہریوں نے ڈیزل کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی فیصلے سے ٹرانسپورٹرز کو کرائے بڑھانے کا موقع مل جائے گا،عوام پہلے ہیں مہنگائی سے تنگ ہیں،اگر کرائے بڑھ گئے تو مزید پریشانی ہوگی۔