عمران خان تم جو مرضی کرلو ملتان نیازی کی جاگیر نہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی نے کہاہے کہ آج ملتان کی عوام جیت گئے ہیں،عمران خان تم جو مرضی کرلو ملتان نیازی کی جاگیر نہیں ہے،عوام نے آج اپنی قائد کا استقبال کیا خراج تحسین پیش کیا۔
رہائی کے بعد علی قاسم گیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے حوالات میں ایک کمرے میں 15 لوگوں کیساتھ زمین پر سلایا گیا، جیل میں ہمارے کمرے میں چوہے تھے، ہمارے کمرے میں بلی اندر آتی تھی اور چوہا پکڑ کر جاتی تھی،ان کاکہناتھاکہ آرڈر آنے پر جیل میں ہمیں ٹھنڈے فرش پر سلایا گیا، ہم جیل میں بار بار کھانا اور پانی مانگتے رہے مگر ہمیں نہیں دیا گیا۔
علی قاسم گیلانی نے کہاکہ ملتان کی عوام اور ورکرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے جلسہ کو کامیاب کرایا،دو دن قبل مجھ سمیت میرے ساتھ 13 کارکن گرفتار ہوئے اور تشدد کیا گیا،میں گراؤنڈ میں کارکنوں کو کھانا اور پانی دینا چاہتا تھا، اتنے لوگوں میں کیا وہاں کورونا نہیں تھا، ہمیں سونے نہیں دیا گیا ایک دن میں 5 بار معائنہ کیا گیا،انہوں نے کہاکہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے،ہمارے عزم کو روکنے کی کوشش ناکام ہوئی، آج ملتان کی عوام جیت گئے ہیں۔
علی قاسم گیلانی نے کہاکہ عمران خان تم جو مرضی کرلو ملتان نیازی کی جاگیر نہیں ہے،عوام نے آج اپنی قائد کا استقبال کیا خراج تحسین پیش کیا،انتظامیہ کا دوغلا رویہ مذمت کے قابل ہے،ان کاکہناتھا کہ موبائل فون سروس بند کی، ضلعی اور صوبائی سرحدیں بند کی گئیں،بھٹو ازم کے شدائی ایک بار پھر زندہ ہوگئے۔