(24نیوز)ملک کے صف اول کے دانشور ، کالمسٹ اور لاہور پریس کلب کے لائف ممبر عبدالقادر حسن طویل علالت کے بعدانتقال کرگئے ۔
لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئرنائب صدر رائے حسنین طاہر، سیکرٹری بابرڈوگر ، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد ، خزانچی زاہد حسین شیروانی اور اراکین گورننگ باڈی نے سینئرصحافی عبدالقادر حسن کے انتقال پرشدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم عبدالقادر حسن ملک کے صف اول کے کالمسٹ تھے ،وہ تمام زندگی شعبہ صحافت سے وابستہ تھے اور صحافیوں کے استادوں کے استاد تھے، تمام ملک کی صحافی برادری کےلئے ان کی وفات ایک سانحہ عظیم ہے ، ان کی خدمات کو صدیوں یاد رکھا جائے گا۔
مرحوم عبدالقادر حسن کے صاحبزادے اطہر اعوان پاکستان ایئرلائنز میں پبلک ریلیشنز منیجر ہیں،مرحوم کی رہائش 171-D فیزون ڈیفنس لاہور میں ہے،ان کاتعلق ضلع خوشاب کی تحصیل نوشہرہ وادی سون کے گاﺅں کھوڑہ سے تھا۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل صبح 9 بجے اللہ اکبر مسجد ، مسجد چوک ڈیفنس فیز ون لاہور ( نزد شیل پٹرول پمپ ) میں ادا کی جائے گی جبکہ آبائی گاؤں کھوڑہ میں بھی 4 بجے شام نماز جنازہ ادا کی جائیگی اور اٹھل والا قبرستان میں سپرد خاک کیا جائےگا۔
سینئرکالم نگارعبدالقادرحسن انتقال کرگئے
Nov 30, 2020 | 22:25:PM